ایک ماہ بعد بائیڈن یاہو رابطہ، جنگی اہداف کے بارے میں بتا دیا، اسرائیل

10:58 AM, 19 Mar, 2024

 ویب ڈیسک :وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کل سوموار کے روز ٹیلی فون پر بات کی۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں ان کی پہلی بات چیت ہے، کیونکہ غزہ میں خوراک کے بحران اور جنگ کے دوران اتحادیوں میں تقسیم بڑھ رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ "صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اسرائیل اور غزہ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، بشمول رفح کی صورتحال اور غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی کوششوں پر بات چیت کی"۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ غزہ کی جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر مزید کہا کہ "ہم نے پوری جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کے عزم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ہمارا ہدف حماس کو ختم کرنا اور غزہ میں یرغمال بنائے گئے تمام مغویوں کو رہا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانا کہ دوبارہ غزہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا"۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی جو ان کے اہداف اور مقاصد کے حصول میں مدد گار ہو کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات چیت واشنگٹن میں ریپبلکنز اور اسرائیلی حکام کی جانب سے غصے کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جب سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے غزہ میں جنگ سے نمٹنے کے انداز پر نیتن یاہو پر سخت تنقید کی اور اسرائیل سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں