ویب ڈیسک: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ''ڈی یاوول ایکس'' کی نئی کلیکشن کو ان کی ویب سائٹ پر لائیو ہوئے ابھی 24 گھنٹے نہیں ہوئے اور ان کی بہت سی مصنوعات پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ برانڈ کی دوسری اور ڈزنی کے تعاون سے پہلی کلیکشن تھی۔ جو کہ اپنے سیاہ تھیم والے سٹریٹ ویئر کلیکشن کے لیے جانا جاتا ہے، یہ مصنوعات اگرچہ بظاہر بنیادی ڈیزائن کی نظر آتی ہیں، لیکن قیمت ان کی نسبتاً بہت زیادہ ہے۔
کچھ بنیانوں جیساکہ نیکٹورنل اور ڈکٹیپڈ کی قیمت 15 ہزار انڈین روپے(لگ بھگ 51 ہزار پاکستانی روپے) ہے جبکہ کلنگ سموک سویٹ شرٹ جو شاہ رخ خان نے تشہیر کے دوران بھی پہنی تھی کی قیمت 41 ہزار انڈین روپے(قریباً ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں تشہیر کے دوران سہانا خان پر نظر آنے والی سگنیچر ایکس ڈینم جیکٹ کی قیمت 99 ہزار انڈین روپے (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ یاد رہے کہ اکثر ڈینم جیکٹس کی اتنی زیادہ قیمت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ برانڈ نے اپریل 2023 میں بہت زیادہ تشہیر کے ساتھ اپنی پہلی کلیکشن متعارف کرائی تھی تو شاہ رخ خان کی تشہیرشدہ جیکٹ کچھ ہی وقت میں فروخت ہوگئی تھیں۔ ایک جیکٹ کی قیمت دو لاکھ انڈین روپے (6 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی تھی۔