گوادر میں پاک آرمی کا فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشن

11:38 AM, 19 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نےگوادرماڈل سکول کیپٹن مراد بخش وارڈ میں بارش سےجمع پانی کے ڈیواٹرنگ آپریشن مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ہائی اسکول گوادر، بلوچستان کی تاریخی اعتبار سے ایک اہم اسکول ہے جو 1956سے قائم ہے، جس میں 500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں،بچے سکول آ کر بہت خوش ہوئے اور اپنے تدریسی عمل میں مشغول رہے۔

پرنسپل گوادرماڈل ہائی اسکول عزیزالرحمان،اساتذہ کرام اور بچوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےشکریہ ادا کیا،اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طالبِ علموں میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

مزیدخبریں