لاہور:کچہری میں مخالفین کی فائرنگ، پیشی پرآئےافرادجاں بحق

12:02 PM, 19 Mar, 2024

پبلک نیوز: شاہدرہ ٹاؤن لاہور، کچہری پیشی پر آئے افراد پر مخالفین کی  فائرنگ،موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے احسان  اور عطا محمد جان بحق ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فیروزوالہ کچہری پیشی پر جارہے تھے مخالفین نے فائرنگ کردی،بلا نمبری کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے احسان  اور عطا محمد جاں بحق ہوگئے،ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے  جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں،مقتول احسان قتل کے مقدمہ میں پیشی پر جارہا تھا۔

مزیدخبریں