ویب ڈیسک: سال 2024 کا پہلا Penumbral چاند گرہن 25 مارچ کو نظر آئے گا۔ جسے جنوبی ایشیا کے علاوہ پوری دنیا میں دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ، شمالی/مشرقی ایشیاء، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ، بیلجیئم، سپین، انگلینڈ، جنوبی ناروے، اٹلی، پرتگال، روس، جرمنی، جاپان، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی نظر آئے گا۔
یادرہے 2024 میں ہم کل چار گرہن دیکھیں گے۔ ان میں سے دو چاند گرہن ہوں گے، جسے چندر گرہن بھی کہا جاتا ہے۔
چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین اپنے آپ کو سورج اور چاند کے درمیان رکھتی ہے، چاند کی سطح پر سایہ ڈالتی ہے۔ چاند گرہن صرف پورے چاند کے دوران ہو سکتا ہے اور یہ دنیا بھر میں اسکائی واچرز کے لیے ایک ٹریٹ ہے کیونکہ سورج گرہن کے برعکس اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
Penumbral چاند گرہن کیا ہوتا ہے’؟
ایک Penumbral چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے Penumbra یا اس کے سائے کے دھندلے بیرونی حصے سے گزرتا ہے۔ چاند اتنا مدھم ہو جاتا ہے کہ اسے دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
2024 کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا۔ اور اس دفعہ چاند گرہن ہندو تہوار ہولی کے دن میں آرہا ہے۔ Space.com کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 39 منٹ ہوگا۔ جو کہ بھارتی وقت کے مطابق 12 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوکر 5 بجکر 32 منٹ تک رہے گا۔
ناسا کے مطابق اگلا چاند گرہن جزوی ہوگا اور 18 ستمبر 2024 کو ہوگا اور امریکہ، یورپ، افریقہ میں نظر آئے گا۔