آئی ایم ایف مشن سے معاشی ٹیم کا آج اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان

01:38 PM, 19 Mar, 2024

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن سے پاکستان کی معاشی ٹیم کا آج اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مزاکرات کے معاملے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ سیکرٹری وزارت خزانہ امداد اللہ بوسال سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ جس میں آئی ایم ایف کے دیگر مطالبات کے حوالے سے غور جاری ہے۔ اجلاس میں جاری مذاکرات میں ابتک کی مجموعی پیشرفت پر بریفنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی یا ڈیڈلاک کی صورت میں دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ مشن کی ڈٰیمانڈز پرہنگامی اقدامات کرنے پر بھی تیار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کو مشن کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کا قومی امکان ہے۔ مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان آج سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ مذاکرات تعمیری اورمثبت اندازسے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کےمتعین کردہ سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کئے۔ حکومت نےاہداف پوراکرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کئے۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئےآئی ایم ایف کااطمینان ضروری ہے۔ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا۔

مزیدخبریں