وہی ہوا جس کا تھا ڈر، اڈیالہ جیل میں خطرے کے سائرن بج گئے

02:27 PM, 19 Mar, 2024

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہنگامی فرضی مشقیں شروع، راولپنڈی اڈیالہ جیل میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرضی مشق میں رینجرز، ایلیٹ کمانڈوز، پولیس سمیت دیگر ادارے شریک ہیں، راولپنڈی سیکورٹی اہلکار اڈیالہ جیل میں فرضی حملے کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کریں گے،فرضی مشقیں سیکورٹی وجوہات کے باعث ایک ہفتے سے جاری ہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی بھی عائد ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں بریت کی درخواست منظور کر لی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 2 مقدمات میں بری کر دیا۔

جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہوچکے ہیں؟وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہوچکے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں