کمی کے بعد سونے کا بھاو بڑھ گیا، فی تولہ کی نئی حیران کن قیمت

03:54 PM, 19 Mar, 2024

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  بڑھ گئی، آج  ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400   روپے کا اضافہ ہو گیا،ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 227300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 343   روپے اضافے کے بعد 194873   روپے کا ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 178634   روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 2173 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

یاد رہےکہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے تھی،  10 گرام سونا 515 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 94  ہزار 530 روپے میں فروخت ہوا اورعالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2170 ڈالر فی اونس تھا۔

مزیدخبریں