پاکستان ، آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے

05:39 PM, 19 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی ، آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے واضح امکانات ہیں ، معاہدے اور کامیابی  کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا ، پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  قلیل مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کا دوسرا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگیا، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرسکتا ہے ۔

مزیدخبریں