ویب ڈیسک: سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازعے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ اقراءاور شکیل کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا،گذشتہ روز شکیل گھر آیا تو اقرا ءکی بہنیں اور اُن کے شوہر پہلے سے موجود تھے۔
ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کےساتھ ملکر شوہر کو آگ لگائی،متاثرہ شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی بیوی اور دیگر فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کی بیوی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔