کرونا نے مزید 135 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے

06:41 AM, 19 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک وبا کرونا نے مزید 135 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 566 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ چھے ایک فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 665 ہو گئی،، 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 104مریض جاں بحق ہوگئے ، ایک دن میں 3ہزار256افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 66ہزار 377 ہو گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ99 ہزار 951مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ8لاکھ86ہزار 184مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں ٗملک بھر میں کورونا سے تاحال19ہزار 856موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 41,771ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں