’’وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ انصاف ہو گا ‘‘

06:55 AM, 19 May, 2021

اویس
لاہور(پبلک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ہم پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں انصاف دیں گے،وزیراعظم نے ہمیں یقین دلایا کہ انصاف ہوگا،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بننے جارہا،ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ گروپ تین مہینے سے بنا ہوا ہے، تاثر غلط ہے کہ کل بنا، پنجاب حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا،افسران کے تبادلے شروع کر دئیے گئے ہیں، پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں بن ہونی چاہئیں، پنجاب حکومت اتقامی کارروائیاں بند کر کے ایم پی ایز سے بات کرے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے علی ظفر سے کہا کہ دونوں فریقین سے ملیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، الگ گروپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں،کل رات کے عشائیہ میں میڈیا کو ایک غلط فہمی ہوگئی ہم پی ٹی آئی میں تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں بند ہونی چاہیے ہم مل کر ان انتقامی کارروائی کا دفاع کریں گے ٗ کس قسم کی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ہم آئینی بات کریں گے اس گروپ کے تمام فیصلے اجتماعی ہونگے ٗ ایف آئی اے کو مکمل منی ٹریل دے دی ۔مزید برآں بنکنگ کورٹ نےجہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی
مزیدخبریں