’’رنگ روڈ منصوبے میں عمران خان کو گرفتار کیا جائے ‘‘
08:27 AM, 19 May, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب کو گرفتار کیا جائے ٗ عوام عمران صاحب اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے ٗ یہ نہیں ہو سکتا کہ 400 ارب کی چینی چوری کا حکم عمران خان نے دیا ہو اور استیفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ٗیہ نہیں ہو سکتا کہ 250 ارب کا آٹا چوری کا حکم عمران خان دیں اور استیفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ۔سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ٹویٹس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ نہیں ہو سکتا 122 ارب کی ایل این جی چوری کا حکم عمران خان دیں اور استیفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ٗ یہ نہیں ہو سکتا کہ رنگ روڈ کی اللائینٹمنٹ اور اکسٹنشن کا حکم عمران خان دیں اور استیفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ٗعمران صاحب اور عثمان بذدار کو گرفتار کر کے ہر روز کی بنیاد پہ پیشی ہو اور فیصلہ سُنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی گرفتاری کے بغیر رنگ روڈ منصوبے کی انکوئیری مکلمل نہیں ہو سکتی ٗ عمران صاحب وزیراعظم کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں، ٹیمپرنگ آف ریکارڈ ہوتی رہے گی ٗپہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں، چوری اور ڈاکہ ڈالتا ہے، وزیر استیفیٰ دیتا ہے، انکوئیری کمیشن بنتا ہے واہ واہ ہوتی ہے پھر اللہ اللہ خیر سلہ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے منصب اور اختیار کا غیر ائینی، غیر قانونی اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں ٗعمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم کیوں دیا؟ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا؟۔