پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،19 مئی 2021
10:05 AM, 19 May, 2021
کڈنی ہلز ریفرنس،سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد،احتساب عدالت اسلام آبادکاسلیم مانڈوی والا سمیت دیگرپرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ،اعجاز ہارون ، عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد۔وفاقی وزرا،ارکان اسمبلی کاعمران خان سےاظہاریکجہتی"میں عمران خان کےساتھ ہوں"کاہیش ٹیگ استعمال کرنےلگے،اسدعمر،فیصل جاوید،علیم خان،اسدقیصر،علی زیدی،مراد راس، عالیہ حمزہ ملک، کنول شوزب نےٹویٹ کیے۔جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے،گروپ بنتے رہے ہیں پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں،شیخ رشیدکہتےہیں،یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے جس پر بات کی جائے پی ٹی آئی کا حصہ تھے ہیں اوررہیں گے،جہانگیر خان ترین کااعلان، کہاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد سے پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں،گروپ کل نہیں بنا تین ماہ سے بنا ہوا ہے، اسمبلی میں موقف پیش کرناآئینی حق ہے۔پی ٹی آئی میں جہانگیرترین ہم خیال ارکان کاگروپ بن گیا،31 ارکان اسمبلی شامل راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر،سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے،جہانگیر ترین کے ساتھ غلط ہوا،گروپ ارکان کاموقف