پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19مئی2021

01:02 PM, 19 May, 2021

احمد علی
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا جائزہ اجلاس، 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ۔فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مشن، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک روانہ، روانگی سے قبل ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات۔چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکا اجلاس ہوا۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے 3 کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ن لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ رنگ روڈ سکینڈل کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں، ان کا گرفتار کیا جائے۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ہم پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بننے جارہا،ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
مزیدخبریں