کورونا پابندیوں میں نرمی، مختلف سیکٹرز کھولنے کی اجازت

01:28 PM, 19 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کا جائزہ اجلاس، 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔24 مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور سروس کی مشروط اجازت ہو گی۔ سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت ہو گی۔ این سی او سی کی جانب سے مختلف سیکٹرز کو یکم جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام آؤٹ ڈور شادی تقریبات کو 150 افراد کی گنجائش تک اجازت دے دی گئی۔ سینماز، مزار، انڈور ڈائننگ، انڈور جمز اور پارکس کو آئندہ جائزہ اجلاس تک بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔پارکس میں جوگنگ اور ٹریکس پر واک کی ایس او پیز کے تحت اجازت ہو گی۔ کنٹیکٹ سپورٹس، ایونٹس اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فصیلہ کیا گیا ہے۔تمام اقسام کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور مذہبی، میوزیکل اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں