لاہور ( پبلک نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں عید کی چھٹیوں میں اضافہ، روٹی کی قیمت 8 سے بڑھا کر 12 روپے کر دی گئی۔ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آٹے کی بوری 800 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ جس پر ضلعی انتظامیہ کو بھی ہوش آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے بھی کمر کس لی۔ شہر کے تندوروں کی چیکنگ کے روٹی و نان کا وزن چیک کیا۔ روٹی 10 روپے جبکہ نان بیس روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ روٹی کی سرکاری قمیت 8 روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں ہوسکے گی۔ نان بائی ایسوسی ایشن کو مدعو کیا، بات چیت سے معاملہ حل کرلیں گے۔ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے گیس آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں اضافے پر عید سے قبل ہی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا تھا۔