ایسٹرا زینیکا کے مضر اثرات؟ رپورٹ سامنے آ گئی

05:59 PM, 19 May, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں شروع کی جانے والی ایسٹرا زینیکا کے مضر اثرات پر مبنی رپورٹ نے پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ جنوری 2021 سے مئی 2021کے دوران مریضوں کی میڈیکل رپورٹس کے تجزیے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

ایسٹرازینیکا کے ٹوٹل ڈرگ ری ایکشن کیسز 6لاکھ 22ہزار 1سو 76ریکارڈ کیے گئے۔ 7سو 56افراد کو خطرناک طبی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ خشک گنگرین، خون میں لوتھڑے بننا، جسم میں شدید درد کا ہونا، سردی لگنا، خون کا بہاؤ کم ہو جانا، شدید ذہنی دباؤ کی مختلف اقسام سمیت 32مختلف ویسکیولر ڈس آرڈر ز کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بھی ایسٹرا زینکا ویکسین لگنے کے بعد شہریوں کی جانب سے غیر معمولی شکایات سامنے آنے لگیں۔ طبی ماہرین نے پاکستان میں ایسٹرا زینکا کو زیر مشاہدہ رکھنے کا مشور ہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ایسٹرا زینیکا کو بالکل فروغ نہیں دیا جا رہا۔ انگلینڈ میں ایسٹرا زینیکا کا استعمال بھی کم کر دیا گیا ہے۔ ایسٹرا زینیکا کی افادیت صرف 60سے 80فیصد ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسٹرا زینکا کی افادیت 60فیصد سے اوپر نہیں جاتی۔

انگلینڈ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے( بلڈ کلاٹنگ )کی شکایت ہوئی۔ جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور کینیڈا نے ایسٹر زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا گیا۔

مزیدخبریں