'مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے'

05:20 PM, 19 May, 2022

احمد علی
سرگودھا: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔ مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھانوازشریف سےپیارکرنےوالوں کاشہرہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسےکودیکھ رہےہیں، کہاجاتاتھانوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج ہرجگہ نوازشریف کےنعرےلگ رہےہیں، نوازشریف نےپاکستان سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، نوازشریف نےملکی معیشت کودرست سمت میں گامزن کیاتھا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک کھلنڈرےاورنااہل کوپاکستان کےعوام پرمسلط کیاگیا، نااہل کےآنےکےبعدلوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی،معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان نے 4 سال سب کچھ تباہ کیا، اب کہتاہے شہبازشریف اپنے 4 ہفتے کا حساب دے،چار سال پاکستان کی تباہی اوربربادی کی گئی۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہےتواس کےذمہ دارعمران خان ہیں، اگرحکومت کوپیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑےتواس کےذمہ دارعمران خان ہیں، نوازشریف اورشہبازشریف کیلئےکسی چیزکی قیمت ایک روپےبڑھانابہت مشکل کام ہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کہتاہےحکومت چھوڑدوں گالیکن عوام پربوجھ نہیں ڈالوں گا، عمران خان کی تباہی کاٹھوکرااپنےسرنہیں لےسکتے، موجودہ حکومت کوخیرآبادکہنابہترہے۔ مریم نواز نے جلسے میں عوام سے سوال کیا کہ حکومت میں رہناچاہیےیاچھوڑدینی چاہیے؟ ہم اس لیےحکومت میں آئےکیونکہ عمران خان اگلےالیکشن پربھی ڈاکہ ڈالناچاہتاتھا، ہم نےحکومت میں آکرعمران خان کےپلان کوفیل کردیا، عمران خان اب آپ کچھ بھی کروآپ کاکھیل ختم ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو آزادی اور خود مختاری کے بھاشن دیتا ہے، جس نے خود کما کر نہیں کھایا اس کے منہ سے خود مختاری کی بات اچھی نہیں لگتی۔
مزیدخبریں