'مقبوضہ کشمیر تنازع کےمنصفانہ حل کی ضرورت ہے'
06:45 PM, 19 May, 2022
نیویار ک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے، مقبوضہ کشمیر تنازع کےمنصفانہ حل کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فوڈسیکیورٹی کےمسائل ہیں، گندم کی کمی ہوئی ہےجہاں سےاچھاسوداہوگاوہاں سےمنگوائیں گے، کسانوں کی پیداواری لاگت کم کرنےکامنصوبہ بنارہےہیں، افغانستان کوانسانی بحران کامسئلہ درپیش ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کاموٹو ایڈ کے بجائے ٹریڈ ہے، امریکہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ٹریڈ پر فوکس رہا۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کےحوالے سے پاکستان امن کا خواہاں ہے، مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، محدود وسائل کے باوجودافغانستان اوریوکرین کی انسانی بنیادوں پر مدد کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے، مقبوضہ کشمیر تنازع کےمنصفانہ حل کی ضرورت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کوتبدیل کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہورہی ہے، بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جامع دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ہم سب کےساتھ دوستی رکھناچاہتےہیں،کسی سےدشمنی نہیں چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کوعالمی برادری کےتوقعات پرپورااترناچاہیے، افغانستان میں خواتین کوتمام بنیادی حقوق ملنےچاہئیں،ہم خواتین کوتعلیم تک رسائی دینےکےحامی ہیں،بطوروزیرخارجہ خواتین کےحقوق کاعلمبردارہوں.