آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

10:48 AM, 19 May, 2024

نتاشا رحمان

ویب ڈیسک: (نتاشہ رحمان)   پنجاب بھر میں سورج آگ برسانے لگا۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت برقرار ،سورج آگ برسانے لگا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد جبکہ ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ 

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزیدخبریں