ترکیہ کےوزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

08:59 AM, 19 May, 2024

ویب ڈیسک:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں