ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے کے عملے نے سیروتفریح کیلئے بذریعہ سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک کا سفر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کا وفد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک روانہ ہوگیا۔ کونسلر جنرل اینڈریو جیمز سمیت 25 افراد پر مشمل قافلہ اٹک روانہ ہوا۔
امریکی وفد بذریعہ سفاری ٹورازم ٹرین راولپنڈی سے اٹک کا سفر کریں گے۔ دورے کا مقصد غیر ملکی حکام کا اٹک خورد کے مقام پر سیر و تفریح کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔ راولپنڈی پولیس امریکی سفارتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔