ویب ڈیسک: ملک میں گرمی کے ڈیرے ہیں، کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے، چند شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا ہے۔
گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی، جب کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے سینٹر بنانے اورمارکیٹوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے اور رش والی جگہوں پر دھوپ سے بچاؤ کےلیے شیڈ لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔