راکھی ساونت کی سرجری کامیاب،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

04:19 PM, 19 May, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری ہوگئی،سابق شوہر نے ویڈیو بھی شیئر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 مئی کو راکھی ساونت کی سرجری کی گئی، ڈاکٹروں نے اداکارہ کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی۔

سرجری سے قبل  راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو وہیل چیئر پر آپریشن تھیٹر کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رتیشن سنگھ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ راکھی ساونت کو تکلیف میں دیکھ کر دل رو رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں راکھی ساونت اپنی والدہ کو بہت یاد کررہی ہیں اور ساتھ ہی بھارتیوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کررہی ہیں۔

رتیش سنگھ کی پوسٹ پر راکھی ساونت کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو راکھی ساونت کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا تھا جس کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں