گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، محکمہ خوراک پنجاب

05:38 PM, 19 May, 2024

(ویب ڈیسک )   محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل بارے پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب  کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی اجازت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔

مزیدخبریں