(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت پنجاب ہیٹ ویو بارے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 21 مئی سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات کی پیشگوئی ہے۔ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔
محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہیٹ ویو سے بچاؤ سے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پر نٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔