سولر نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے برُی خبر

09:30 PM, 19 May, 2024

(ویب ڈیسک) سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ کا فائدہ اٹھانے والوں کے لئےبرُی خبر آگئی۔

حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا کہہ دیا جس کے بعد نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھانے والے بھی مہنگی بجلی ہی استعمال کریں گے،وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سولرنیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

پہلے سولر سسٹم لگانے والے 3 سال میں اپنی انویسٹمنٹ پوری کرتے تھے اب سولر سسٹم لگانے والے ایک سے ڈیڑھ سال میں انویسٹمنٹ پوری کر رہے ہیں۔

 وزیرتوانائی نے بتایا کہ ضرورت پیش آئی تو نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی ہو گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نیٹ میٹرنگ کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ملکی مسائل حل کریں گے معیشت  کی بہتری کے لئے کام ہو رہا ہے بجلی چوری ایک بہت بڑامسئلہ ہے ایک صوبے میں بجلی کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بجلی چوری پر بہتر تجاویز دیں گے۔

مزیدخبریں