پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح09بجے، 19 نومبر 2021

04:53 AM, 19 Nov, 2021

احمد علی
الیکٹرانک ووٹنگ مشین تمام انتخابی مسائل کا حل ہے، کرپٹ سسٹم سےفائدہ اٹھانےوالےافرادتبدیلی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں ٹینکنالوجی کااستعمال نہ کرنا احمقانہ عمل ہے،گزشتہ الیکشن میں 15 لاکھ ووٹ ضائع ہوئے،اب 90 لاکھ اوورسیزپاکستانیوں کوجمہوریت کاحصہ بنا دیا لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر،ائیرکوالٹی انڈیکس 516تک جا پہنچا،شہری سانس کی تکلیف،گلے اور آنکھوں کی بیماری کا شکارہونے لگے،طبی ماہرین کی ماسک کے استعمال سمیت احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت . پاکستان میں کورونا نے مزید10 زندگیاں نگل لیں،24گھنٹوں کے دوران418افراد میں وائرس کی تصدیق،مثبت کیسز کی شرح ایک فیصدسے بڑھ گئی،ملک بھرمیں ایک ہزار83مریضوں کی حالت تشویشناک ہے. حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ ای وی ایم شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہے،دنیا اس نظام کو پہلے ہی ردکرچکی،کہا ملک کو معاشی نظام تباہ ہوگیا،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،موسم سرما میں گیس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا،لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو بھی متنازع بنادیا. وزیراعظم عمران خان کی سکھ برادری کو باباگرونانک کے 552ویں جنم دن کی مبارکباد،ٹویٹ کیا کہ ہزاروں سکھوں کو مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں،حکومت سکھ برادری کو مذہبی رسومات ادا کرنے میں سہولت فراہم کرتی رہے گی. بابا گرونانک کی یوم پیدائش کی تقاریب، 3ہزار سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان پہنچ چکے،جنم دن کی مناسبت سے آج "بھوگ" کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوگی،سکھ یاتری گردوارہ سچاسودا اورپنجہ صاحب سمیت دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گے . یکم دسمبر سے 15 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے،گھریلوصارفین،برآمدی صنعتوں اورپاورپلانٹس کوگیس فراہم کی جائےگی،ضرورت پڑنے پرصنعتوں کی گیس بھی بندکرنےکافیصلہ،حکومت نےگیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دےدی. مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے مظالم کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال،وادی میں کاروباراورٹرانسپورٹ بند رہے گی،نماز جمعہ کے بعداحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،قابض فوج نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا،فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی. ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ایک اور امتحان،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلاجائے گا،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اچھی ٹیم ہے ،آسان حریف کے طور پرنہیں لیں گے،سیریز میں مختلف کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے .
مزیدخبریں