خلا بازوں کی زندگی کے بارے میں دلچسپ حقائق
06:25 AM, 19 Nov, 2021
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) خلا میں زندگی بالکل مختلف ہے، کیونکہ وہاں کوئی کشش ثقل نہیں اور انسانی جسم اس حقیقت سے بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے، لیکن کیا خلا باز ایسی نارمل چیزیں کرتے ہیں جو وہ زمین پر سرانجام دیتے ہیں؟ آئیے اس جیسے بہت سے سوالات کا جواب جانتے ہیں۔ کیا خلائی سفر کے دوران کسی کا انتقال ہوا؟ 1967ء میں امریکا نے خلائی مشن میں پہلی موت ریکارڈ کی جب ایک خلا باز 50 میل سے اوپر خلائی جہاز اڑاتے ہوئے مر گیا۔ سوویت یونین کے چار خلا باز 1967ء اور 1971ئ میں خلائی پرواز کے دوران مر گئے تھے۔ اس کے بعد جنوری 1986ء میں خلائی شٹل چیلنجر لفٹ آف کے 73 سیکنڈ بعد پھٹ گیا، جس میں عملے کے ساتوں ارکان ہلاک ہو گئے۔ 2003ء میں جب کولمبیا شٹل زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے پر پھٹ گئی تو سات دیگر ہلاک ہو گئے۔ خلا میں رفع حاجت کیسے کرتے ہیں؟ اصل خلائی بیت الخلا 2000ء میں ڈیزائن کیا گیا تھا، اس سے قبل خلائی مسافروں نے ٹوائلٹ سیٹ کو محفوظ طریقے سے بند رکھنے کے لیے ران کے پٹے استعمال کیے تھے۔ لیکن یہ اچھی طرح سے کام نہیں کیا۔ 2018ء میں، ناسا نے ایک نئے ٹوائلٹ پر 23 ملین ڈالر خرچ کیے۔ اس طریقہ کار میں زیادہ تر باتھ روم کے فضلے کو جلایا جاتا ہے، لیکن پیشاب کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسے پینے کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔ خلا باز کتنے پیسے کماتے ہیں؟ 1969ء میں اپالو 11 کی پرواز کے وقت نیل آرمسٹرانگ جہاز میں موجود تین خلا بازوں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے تھے، جو سالانہ 27,401 ڈالر کماتے تھے، جو آج تقریباً 209,122 ڈالر کی رقم بنتی ہے۔ فی الحال، NASA کے خلا باز اپنی تعلیمی کامیابیوں اور کام کے سابقہ تجربے کی بنیاد پر سالانہ 66,000 اور 160,000 ڈالر کے درمیان کما سکتے ہیں۔ کیا خلا باز جلد مر جاتے ہیں؟ مائیکرو گریوٹی انسانی جسم کو متاثر کرتی ہے۔ خلا بازوں کے دماغ میں سیال جمع ہوتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلا باز، جیسے ہی زمین پر واپس آتے ہیں ان کی جلد پر پیلاہٹ کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔ اگرچہ سائنسدانوں کو طویل مدتی صحت پر خلائی سفر کے اثرات کے بارے میں مکمل طور پر یقین نہیں ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ نظریہ اضافیت کی وجہ سے، خلا باز زمین پر چند ملی سیکنڈ کم عمر میں واپس آتے ہیں۔ خلا میں سونے کا مسئلہ عام طور پر، اچھی نیند کا تقاضا ہے کہ آپ سوتے وقت بستر پر ہی رہیں۔ یہ خلا میں تھوڑا مشکل ہے جہاں مائیکرو گریوٹی ہے۔ خلا باز عام طور پر عملے کے چھوٹے کیبن میں سلیپنگ بیگ استعمال کرتے ہیں، جو دیواروں میں سے کسی ایک کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں تا کہ وہ تیرتے ہوئے کسی چیز سے نہ ٹکرائیں۔