خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج
02:00 PM, 19 Nov, 2021
پبلک نیوز: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔ صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان بلدیاتی انتخابات، یونینز اور واڑز کونسل کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری۔ الیکشن کمیشن نے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چھ سے 20 دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لۓ جائیں۔ پندرہ دن میں تمام نقشوں، ڈیٹا سمیت حلقہ بندی کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر لئے جائیں گے۔ انیس جنوری تک تیس دن میں حلقوں اور وارڈز کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔ حلقوں اور وارڈز کی ابتدائی فہرست یکم جنوری کو جاری کر دی جائے گی۔ ووٹرز کی طرف سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات 21 جنوری سے 4 فروری تک داخل ہوں گے۔ انیس فروری تک یہ اعتراضات نمٹا دۓ جائیں گے۔ وارڈز اور حلقوں کی حتمی فہرست 26 فروری کو جاری کی جائے گی۔