خطرناک سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

02:30 PM, 19 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت سموگ اسٹیرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابر حیات تارڈ کی سربراہی میں اہم اجلاس میں فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پنجاب میں فصل جلانے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا۔ بھٹہ کے دھواں دینے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا۔ فیکٹری دھواں پچاس ہزار سے ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔ تمام محکموں کو پچاس فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردئیے گئے۔ عملدرآمد کے لئے ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڈ نے احکامات جاری کردئیے۔
مزیدخبریں