پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19نومبر 2021

04:05 PM, 19 Nov, 2021

شازیہ بشیر
اسٹیٹ بینک نےاگلے 2ماہ کے لیےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، شرح سود 150 بیسزپوائنٹس بڑھادیا، مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود آٹھ اعشاریہ سات پانچ فیصد مقرر کردی گئی، اس سے قبل شرح سود سات اعشاریہ دو پانچ فیصد مقررتھی گزشتہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مہنگائی کا دباؤ خاصا بڑھ چکا، اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد سے بڑھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں شرح 9.2 فیصد تک پہنچ گئی، توانائی کی بلند لاگت بھی مہنگائی کی وجہ بنی ہے مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، ہفتہ وار بنیادوں پر سطح 18اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ، 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 11 میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری عمران خان گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے، تیر کمان سے نکل چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں عوامی جدوجہد کےذریعےسیلیکٹڈ کو گھر بھیجیں گے، عمران خان لوگوں سے روزگار چھین رہا ہے، آئی ایم ایف کی ڈیل نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا حکومت نےسینیٹ سے نیب ترمیمی، صحافیوں کے تحفظ سمیت متعدد بلز منظور کرالیے، اپوزیشن کا شور شرابہ، نیب ترمیمی بل کے حق میں 38 اور مخالفت میں 28 ووٹ پڑے، صحافیوں سے متعلق بل کے حق میں35 اور مخالفت میں29ووٹ آئے،اپوزیشن کی جانب سےربراسٹیمپ پارلیمنٹ نا منظور کی نعرے بازی
مزیدخبریں