بہادر لڑکی نے ڈاکوئوں کو دبوچ کر واردات ناکام بنا دی

10:57 AM, 19 Nov, 2022

احمد علی
گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر کی یونیورسٹی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات کو ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ بسمہ اپنی والدہ کے ہمراہ بینک جا رہی تھیں کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی کے قریب پرس چھیننے کی کوشش کی طالبہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لی۔ طالبہ اور ڈاکوئوں کے مابین مزاحمت دیکھ کر شہری بھی مدد کو آگئے،شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور کینٹ پولیس نے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزیدخبریں