عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم،مریم اورنگزیب

03:01 PM, 19 Nov, 2022

احمد علی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے پنڈی پہنچنےکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ 26 نومبر بھی امپائرکی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 26 نومبر کوپنڈی،اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں، 26 نومبر عمران خان کے جھوٹے آزادی مارچ 2014 کے دھرنےکی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جھوٹی آزادی کےجھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی ہے، بچوں کو یتیم کر دیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی اور کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟ عمران خان it is over for you۔
مزیدخبریں