ورلڈ کپ فائنل: دوران میچ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری،کوہلی کو گلے لگا لیا

06:33 PM, 19 Nov, 2023

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا ا ور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔ خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا، جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔
مزیدخبریں