بریکنگ نیوز!بشریٰ بی بی کی طبیعت ایک بارپھرناساز

09:55 AM, 19 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے،طبعیت خراب ہونے کے باعث بشری بی بی کا عدالت میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ رات سے بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے،بشری بی بی کو دانت میں تکلیف ہے۔

  عمران خان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعدحاضری سے استثنی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان کی اہلیہ کو دانت میں تکلیف ہے جبکہ طبعیت خراب ہونے کے باعث سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا عدالت میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے، طبعیت ناسازی کے باعث بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں