غزہ میں قحط: امداد لانے والے 100 ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا

10:45 AM, 19 Nov, 2024

ویب ڈیسک:مفلسی حسِ لطافت کو مٹا دیتی ہے،،،بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی،،،  اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے۔ مسلسل محاضرے کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے بھیجے جانے والے 100 ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔ 

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری آج بھی جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 80 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 922 ہو گئی ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب اور حیفہ پر راکٹ حملے کیے۔ ترجمان حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر 100 راکٹ داغے گئے۔ 

اسرائیل نے بیروت سمیت لبنان کے مختلف شہروں پرحملے بھی کیے۔ جس کے نتیجہ میں مزید 5 شہری شہید ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد شہید ہوگئے۔ جس کے بعد شہداء کی تعداد 3 ہزار 516 ہوگئی۔  

مزیدخبریں