ICC کیPCB کو ہائبرڈ ماڈل پر رام کرنے کی سرتوڑ کوشش،فیصلہ کب ہوگا؟

12:21 PM, 19 Nov, 2024

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی   شیڈول کا معاملہ،رواں ہفتےچیمپئنز ٹرافی کے شیڈول  کااعلان ہونے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو بھارت کے معاملے میں ہائبرڈ ماڈل پر رام کرنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، بیک چینل پر بات چیت جاری ہے اور آئی سی سی، پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے راضی کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، جس میں ہندوستان اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ "ہم ابھی بھی میزبان اور شریک ممبران کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اسے جلد ہی باہر ہونا چاہیے، ممکنہ طور پر ایک دو دن میں،"

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول کے حوالے سے آئی سی سی کی پاکستان سمیت میزبان ملکوں کےساتھ مشاورت جاری ہے،آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی  کے شیڈول  کا اعلان  نہیں کیا۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی  کہا تھا کہ انہیں بھی شیڈول کا انتطارہے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لیٹ ہو رہا ہے،بھارت  نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر رکھا ہے۔پی سی بی نے بھی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں