بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان 

05:52 PM, 19 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت  نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان  کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کر دیا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیلندرا یادیو نے این او سی نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔بھارتی وزارت کھیل نے بلائنڈ کرکٹ کو این او سی جاری  کرنا تھا۔

شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ   وزارت خارجہ نے ورلڈکپ کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا،  ابھی ہمیں زبانی طور پر این او سی کے انکار سے آگاہ کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری طورپر آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 25 روز سے حکومتی جواب کا انتظار کر رہے تھے،   ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے، جب وزارت خارجہ سے فون پر بات کی تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، وزارت خارجہ نے بتایا کہ انکار کا  باضابطہ لیٹر بھی دیں گے ،   وزارت خارجہ سے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ  بلائنڈ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جانا ہے۔

مزیدخبریں