وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

07:55 PM, 19 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی  خیبر پختونخوا   علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت لاہور  نے   پی ٹی آئی رہنما وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نےوارنٹ جاری کیے ۔

عدالت کی جانب سے  تھانہ مناواں کے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کے   وارنٹ گرفتاری جاری  کیے گئے ہیں ۔

تھانہ مناواں لاہور  کے مقدمہ نمبر۔  4499/24  مین تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ  ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں  ہوا ہے، ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں ۔

مزیدخبریں