نئی دہلی: (ویبڈیسک) سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوزویندر چہل کے خلاف ذات پات اور نسلی تعصب پر مبنی جملے کا استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراج سنگھ نے گزشتہ سال انسٹاگرام چیٹ کے دوران مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں ذات پات پر مبنی تبصرہ کیا تھا.
ہریانہ پولیس نے سابق کرکٹر کو ہفتے کے روز گرفتار کیا اور تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
39 سالہ نوجوان نے اس سے قبل غیر ارادی تبصرے کے لیے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ جون 2020 میں ان کے سابقہ ساتھی روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو ویڈیو کے بعد انہیں غلط فہمی ہوئی تھی- جس میں لیگ اسپنر یوزویندر چہل کے بارے میں ان کے تبصرے بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے تھے۔ سنگھ اور شرما کو چہل کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر بحث کرتے دیکھا گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق وکیل رجت کلسن کی شکایت کی بنیاد پر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جون 2020 میں ٹویٹر پر ایک طویل وضاحت پوسٹ میں یوراج سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔