دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے، امریکہ
08:15 AM, 19 Oct, 2022
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں اور پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، عالمی اور علاقائی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی طرح دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہوں، انسداد دہشت گردی ہمارے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے، تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے لئے خطرہ ہیں۔