قوانین کو روندکر ایک مفرورشخص کو وزیرخزانہ بنادیاگیا،فوادچودھری
08:36 AM, 19 Oct, 2022
رہنما تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قوانین کو روند کر ایک مفرورشخص کو وزیرخزانہ بنادیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کہتے ہیں کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا ہے۔ دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔