'عمران خان پھر سلیکٹڈ بننے کی کوشش کررہاہے'

03:08 PM, 19 Oct, 2022

احمد علی
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بھی سلیکٹڈ تھا اور اب دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ کراچی میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملیرنے ایک بارپھرثابت کردیاہےکہ ملیرکی ماروی بینظیرہی ہے، ملیرکی عوام نے ایک بارپھرمیراساتھ دیاہے، حکیم بلوچ کوجیتواکرپورے پاکستان کوبتادیاہے کہ کل بھی بھٹوزندہ تھا آج بھی بھٹوزندہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے ہردورکے آمرکاڈٹ کرمقابلہ کیاہے، آپ نےآمرمشرف اورنالائق کامقابلہ بھی کیااورتاریخی شکست دی۔انہوں نے کہا کہ 2018میں آپ کے ووٹ پرڈاکہ ماراگیا، اس کی نالائقی سے ملک کاناقابل تلافی نقصان ہوا. چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم ملکرملیراورکراچی کی عوام کی خدمت کریں گے پرپورے پاکستان کی آوازبن کررہیں گے، پیپلزپارٹی کارکنان کوسلام پیش کرتاہوں، پی ڈی ایم اورتمام اتحادیوں کے بھی شکرگذارہیں جنہوں نے ساتھ دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے متعلق بات کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹیڈ پھرکوشش کررہاہے کہ اس کودوبارہ سلیکٹ کیاجائے، یہ سلیکٹیڈ ہے اب کہتاہے اختیارنہیں تھا اگراختیارنہیں تھا تواقتدارمیں کیاکررہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کوچورچورکہتاہے خود چندہ چورنکلا، کینسراسپتال کے فنڈزپرڈاکا ڈالتاہے اوراپناکچن چلاتاہے، پاکستان کی عوام اس کاجھوٹ جان چکی ہے، عمران کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، آنے والا وقت ثابت کریگا کہ پاکستان نوجوان قیادت کوملے گا، عمران خان جیسے سیاستدانوں کوہم ریٹائرڈ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملیرکے عوام کاایک بارپھرشکریہ اداکروں گا، جیسے بینظیراورذوالفقاربھٹوکے ساتھ کھڑے تھے میراساتھ دیں گے، اگرملیرمیرے ساتھ ہیں تودنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہرانہیں سکتی، حکیم بلوچ کے مطالبات پروزیراعلی سندھ نوے دن میں رپورٹ دیں گے، ملیرمیڈیکل کالج اورلیاری یونیورسٹی کیمپس اوردیگرمطالبات پروزیراعلی بتائیں گے کہ کتناعمل ہواہے۔
مزیدخبریں