ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: 3 ٹیموں نے 4 کھلاڑی تبدیل کردیے
03:34 PM, 19 Oct, 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 3 ٹیموں کی جانب سے 4 کھلاڑی تبدیل کردیے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تمام تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے اسکواڈ میں دو جبکہ انگلینڈ اور یو اے ای نے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ سری لنکن اسکواڈ میں کاسون رجیتھا کو دشمنتا چمیرا کی جگہ شامل کیا گیا ہے، دنوشکا گونالتھیکا ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ اشین بندارا کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ریس ٹوپلے کی جگہ ٹمال ملز نے لے لی ہے جبکہ عرب امارات کے اسکواڈ میں زوار فرید کی جگہ فہد نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔