الیکشن کمیشن کوانٹراپارٹی الیکشن کاحتمی فیصلہ کرنےسےروک دیاگیا

10:09 AM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کےلارجر بنچ نےالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سےمتعلق کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس اور انتخابی نشان بلا نہ ملنے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔جسٹس شمس محمودمرزاکی سربراہی میں5رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

  الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں۔

تحریری حکم کے مطابق عدالت نےالیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی سےمتعلق30اپریل کےنوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرنے سے روک دیاجبکہ کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں