لاہور:جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سےزیادتی،ویڈیوبھی بنالی

10:21 AM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے  مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف والد کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے کارندوں نے علاج کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ذہنی معذور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔

والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ جعلی عامل ذہنی معذور بیٹی کی ویڈیو بنا کر ہمیں بلیک کرتا رہا، ملزم نے 2 فون، 1 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 6 تولے سونا بھی ہتھیا لیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے علاج کے بہانے ذہنی معذور لڑکی سے نکاح نامے پر دستخط بھی کرالیے تھے۔

اس سے قبل محلہ اسلام آباد میں طلاق یافتہ جوان خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے 26 سالہ زرقا کو بلایا تھا، ملزم نے زرقا کو 7 سالہ بیٹی سمیت قید کرلیا اور 4 روز تک زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا ہے، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں