دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست

10:42 AM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبائی دارالحکومت پہلے نمبر پر آگیا۔‎ آج لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 297 ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ‎شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‎آج لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ اس کے علاوہ دن بھر ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

‎محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

‎فضائی آلودگی کے باعث  طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور کھلی جگہوں پر وقت گزارنے سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔ 

مزیدخبریں