اسلام آباد پولیس نےنجی کالج کے 150 طلباء کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

12:06 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک:نجی کالج کے خلاف سٹوڈنٹس کے احتجاج کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنے والے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے ، درج مقدمے میں گرفتار 17 سٹوڈنٹس کو بھی نامزد گیا گیا ۔

مقدمے میں توڑ پھوڑ ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے ، تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

یاد رہے دو روز قبل سٹوڈنٹس نے اسلام آباد بلیو ایریا میں نجی کالج کے باہر احتجاج کیا تھا۔

مزیدخبریں